ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پنجاب میں آپ کو کانگریس کا ساتھ نہیں، کیپٹن امریندر بولے۔ اکیلے لڑیں گے

پنجاب میں آپ کو کانگریس کا ساتھ نہیں، کیپٹن امریندر بولے۔ اکیلے لڑیں گے

Wed, 13 Mar 2019 01:11:22  SO Admin   S.O. News Service

چندی گڑھ:12 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  مسلسل کانگریس سے اتحاد کرنے کی کوشش میں لگی عام آدمی پارٹی کو ایک بار پھر جھٹکا لگا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ کانگریس لوک سبھا انتخابات میں پنجاب میں اکیلے اترے گی۔ کیپٹن نے یہ بھی کہا کہ پارٹی’آپ‘ یا کسی بھی دوسری پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی ۔ اس سے پہلے ’آپ‘ سربراہ اروند کجریوال نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی کی پنجاب میں گٹھ بندھن کے لئے کانگریس سے بات چیت کر رہی ہے۔کیپٹن امریندر نے ’آپ‘ سے گٹھ بندھن کے سوال پر کہاکہ : بالکل نہیں ،ہمارا اروند کجریوال یا کسی دوسرے سے کوئی بھی اتحاد نہیں ہے۔ ہم اکیلے ہی الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے بھی۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے امرتسر سیٹ سے الیکشن لڑنے کی خبروں کے بارے میں کیپٹن نے کہا کہ منموہن سنگھ امرتسر سے کبھی امیدوار تھے ہی نہیں۔ انہوں نے ہمیں کافی پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ الیکشن لڑنے کے خواہش مند نہیں ہے۔غور طلب ہے کہ منگل کو ہی پریس کانفرنس کر اروند کجریوال نے دعوی کیا کہ دہلی میں بغیر کانگریس اتحاد کے بھی ’آپ‘ ساتوں سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی کجریوال نے کہا تھا کہ پنجاب میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کو لے کر ان کی بات چیت چل رہی ہے۔ واضح ہو کہ پنجاب میں لوک سبھا کی 13 سیٹیں ہیں۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو چار، کانگریس کو تین، اکالی دل کو چار اور بی جے پی کو ایک سیٹ پر کامیابی ملی تھی۔ 


Share: